۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ڈاکٹر محمد نجفی

حوزہ/ حوزہ علمیہ مدینتہ العلم طلباء و طالبات اسلام آباد کی جانب سے آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ کی وفات پر ہم انکے خانوادہ محترم ، مقام معظم رہبری حفظہ اللہ اور بلاخص امام زمانہ عج کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ممتاز عالم دین و جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ آقای محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال کر جانے پر جامعہ مدینہ العلم اسلام آباد کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے تسلیت و تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا ہے:

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضاٸہ وتسلیما لامرہ 
موت العالم موت العالم

یہ خبر سن کر بہت ہی افسوس ہورہا ہے کہ ایران کے جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ آقای محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال فرما گئے ہیں۔

آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ کی وفات پر ہم انکے خانوادہ محترم ، مقام معظم رهبری حفظہ اللہ اور بلاخص امام زمانہ عج کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ کو جوار سید الشہداء علیہ السلام میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ کی بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں۔

منجانب: حوزہ علمیہ مدینتہ العلم طلباء و طالبات اسلام آباد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .